Results of Public Schools Reorganization Program Phase One have been announced
The results of Public Schools Reorganization Program Phase One have been announced
Lists of successful applicants on merit have been uploaded on PEF website
A meeting of the Steering Committee of Public Schools Reorganization Program (PSRP) was held today at the headquarters of Punjab Education Foundation under the chairmanship of Provincial Education Minister Rana Sikandar Hayat. Secretary Schools Dr. Ehtesham Anwar, Managing Director Punjab Education Foundation Shahid Farid and other members of the Steering Committee participated in the meeting. After the approval of the Provincial Education Minister Rana Sikandar Hayat, the results of Public Schools Reorganization Program Phase One have been announced. Lists of successful applicants on Merit have been uploaded on PEF website www.pef.edu.pk. Applicants can check their results through the portal on the PAF website through their ID card number. In PSRP phase one, 5,638 government schools will be restored. Applications received from Young Entrepreneurs, Individual Applicants, Ed-Tech Institutions and Non-Governmental Organizations (NGOs). These results are compiled on the basis of merit after each application is thoroughly scrutinized. In this process of outsourcing of schools, the first priority has been given to educated young boys and girls (Young Entrepreneurs) while after them schools have been allotted to individual applicants. These two categories have been allotted 40% of the total number of schools according to their preference. While the remaining schools are allotted to education chains, Ed-Tech Firms and Non-Governmental Organizations (NGOs) on the basis of merit.
On this occasion, provincial education minister Rana Sikandar Hayat while appreciating the work of the officers of Punjab Education Foundation said that the officers of PEF completed all this outsourcing process with utmost honesty and day and night hard work and dedication in a short period of two and a half months.
پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز ون کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
میرٹ پر کامیاب ہونے والے درخواست گزاران کی لسٹیں پیف کی ویب سائیٹ پر اَپ لوڈ کر دی گئیں
آ ج پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام(PSRP) کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہو ا۔ اجلا س میں سیکرٹری سکولز ڈاکٹر احتشام انور، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید و دیگر اراکین سٹیرنگ کمیٹی نے شرکت کی۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکند ر حیات کی منظوری کے بعدپبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز ون کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے اورمیرٹ پر کامیاب ہونے والے درخواست گزاران کی لسٹیں پیف کی ویب سائیٹ www.pef.edu.pkپر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ درخواست گزار اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے پیف کی ویب سائیٹ پر موجود پورٹل سے اپنے نتائج کی جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔پی ایس آر پی فیز ون میں 5ہزار63 8سرکاری سکولوں کو بحال کیا جائے گا۔پی ایس آرپی فیز ون میں 9ہزار 113پڑھے لکھے نوجوان لڑکے لڑکیوں (Young Entrepreneurs)، انفرادی درخواست گزار، Ed-Techادارے اور غیر سرکاری تنظیمں (NGOs) کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ ہر درخواست کی مکمل طور پر جانچ پڑتال کے بعد میرٹ کی بنیاد پر اِن نتائج کو مرتب کیا گیا ہے۔ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے اس عمل میں پہلی ترجیح پڑھے لکھے نوجوان لڑکے لڑکیوں (Young Entrepreneurs) کو دی گئی ہے جبکہ اِن کے بعد انفرادی درخواست گزاروں کو سکول الاٹ کیے گئے ہیں۔ ان دونوں categoriesکو مجموعی تعداد میں سے 40فیصد سکول اُن کی ترجیح کے مطابق الاٹ کیے گئے ہیں۔ جبکہ بقایا سکول میرٹ کی بنیاد پر ایجوکیشن چینز، Ed-Tech Firmsاور غیر سرکاری تنظیمیں (NGOs) کو الاٹ کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے افسران کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیف کے افسران نے اس تمام آؤٹ سورسنگ کے عمل کو نہایت ایمانداری اور دن رات محنت اور لگن سے ڈھائی ماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل کیا ہے۔